تازہ ترین

کوئٹہ،نواں کلی میں دھماکہ ،پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی

کوئٹہ(این این آئی/ خ ن) کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے نواں کلی میں دھماکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت10 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس کی موبائل پہلے بس اسٹاپ پر واقعہ مدینہ مارکیٹ کے قریب سے گز ر رہی تھی کہ سڑ ک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروقار، نصیر اور سید عمر شاہ، خواتین اور بچوں سمیت 7 راہگیر محمد نبی ، محمد قسیم خان ، محمد داﺅد ،ماریہ بی بی ، آسیہ بی بی ، گل بی بی ، سائمہ بی بی زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں ، ریسکیو حکام کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق دھماکے میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور بال بیئرنگ استعمال کیے گئے تھے جو سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا جوں ہی پولیس موبائل جائے وقوعہ پر پہنچی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذرےعے دھماکہ کیا گیا ۔حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے مزید کاروائی جاری ہے ۔دریں اثنا ءوزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نواں کلی پہلا سٹاپ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیںعوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کرینگے وزیراعلی بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*