تازہ ترین

کشمیر کے عوام جلد حق خود ارادیت لیکر دم لیں گے ، میر ضیا ءلانگو

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزےر داخلہ مےر ضےاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ بھارتی سپرےم کورٹ کے فےصلے نے مودی کے مقدمے پر پانی پھےر دےا ہے کشمےر کے عوام جلد حق خودارادےت لےکر دم لےں گے پاکستان کے عوام کے دل کشمےرےو ں کے ساتھ دھڑکتے ہےں اور ان کی اخلاقی حماےت جاری رکھی جائے گی۔ بھارت پاکستان مےں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کررہا ہے بھارت کی اس سازش کو ناکام بنانے کےلئے مل کر پاکستانی بن کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہادر کشمےروں کو سلام پےش کرتے ہےں بھارتی فوج کی جانب سے کشمےرےوں پر 43روز سے کرفےو لگاکر ان پر ظلم و بروےت کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہےں پاک فوج ہمارا مان ہے اور ہم کشمےرےوں کے شانہ بشانہ ہےں۔بھارتی فوج نے اگر جارحےت کی تو مقبوضہ کشمےر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنادیں گے بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑےں گے۔بلوچستان کے عوام اتنے ہی محب وطن ہےں جتنے دوسرے صوبوں کے عوام ہےں بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کےلئے صوبے کے تمام وسائل کو وزےراعلیٰ جام کمال خان کی سربراہی مےں عوام ہی پر لگاےا جارہا ہے گذشتہ حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہےں دی اس وجہ سے بلوچستان عدم توجہ کا مرکز بنا رہا موجودہ حکومت بلوچستان کے عوام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*