تازہ ترین

کشمیر اندر ہی اندر سلگ رہا ہے، انڈین صحافی نے ہی تصدیقی مہر ثبت کر دی

نئی دہلی(م ڈ) بھارتی صحافی روہیت اپادھیائے نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے اور مقبوضہ وادی چنار کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اندر ہی اندر سلگ رہا ہے۔صحافی روہیت اپادھیائے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرکے بھارت کے ریاستی جبر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔کشمیر کی اصل صورتحال کیا ہے یہ جاننے کے لیے روہیت مقبوضہ وادی کشمیر پہنچے۔ وہاں پہنچ کر روہیت نے جو صورتحال دیکھی وہ بھارتی میڈیا میں دِکھائی جانے والی تصویر سے بالکل برعکس تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کشمیر سے متعلق 90 فیصد جھوٹ دِکھا رہا ہے۔روہیت کا کہنا ہے کہ سری نگر کی در و دیوار پر گو انڈیا، گو بیک، وی وانٹ فریڈم، شیم آن انڈیا لکھا ہوا تھا، دکانیں بند، سڑکیں بالکل سنسان اور ہرطرف صرف فوج ہی فوج تھی۔بھارتی یوم آزادی پہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کے بارے میں بھارتی صحافی نے بتایا کہ پندرہ اگست کو پوری وادی میں کہیں بھارتی پرچم نظر نہیں آیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*