تازہ ترین

کشمیرپریمئیرلیگ انعقاد سے پوری دنیا میں کشمیر کاز اجاگر ہو گا،صدر مملکت

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیرپریمئیرلیگ کے انعقاد سے پوری دنیا میں کشمیر کاز اجاگر ہو گا،کشمیرپریمئیرلیگ ایک کامیاب ترین لیگ ہو گی، اس کا مظفرآباد میں انعقاد ہی ہماری بہت بڑی کامیابی ہو گی۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پر امید ہوں کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد شاندار انداز میں ہو گا،بارڈر کے دونوں طرف لوگ اس لیگ میں دلچسپی لیں گئے ،بھارت کی ساری آبادی کرکٹ سے دلچسپی رکھتی ہے ۔وہاں کے ہندو اومسلمان دونوں اس لیگ میں دلچسپی لیں گے۔صدر پاکستان کا مزید کہناتھاکہ کشمیر پریمیئر لیگ کے ذریعے کشمیر کو عالمی کھیلوں میں متعارف کرانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ راغب کرنے اور مثبت ملکی تاثر اجاگرکرنے کیلئے ملک میں میگا اسپورٹس ایونٹس کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ لیگ سے عالمی سطح پر کشمیر کے خوبصورت مناظر اور ثقافت کے فروغ کیلئے معیاری پلیٹ فارم ملے گا۔اس سے قبل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے کشمیر پریمیئر لیگ کی انتظامیہ کے وفد کی ملاقات بہی ہوئی تھی۔کے پی ایل کے وفدمیں صدر کے پی ایل عارف ملک سی ای او چوہدری شہزاد، ڈائریکٹرکرکٹ آپریشن تیمور خان سمیت کے پی ایل فرنچائیزز کے مالکان شامل تھے۔ملاقات کے دوران صدر پاکستان نے کشمیر پریمیئر لیگ منیجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں پرامید ہوں کہ کشمیر پریمیئر لیگ کامیاب ثابت ہوگی۔لیگ انتظامیہ نے صدر مملکت کو کے پی ایل کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کے پی ایل وفد کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایونٹ اجاگر کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*