تازہ ترین

کشمیر، تکمیلِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے,آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے لیکن پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا۔راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آج میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کشمیر، تکمیلِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور یہ اس وقت تک رہے گا جب تک اس کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمگوں کے مطابق نہیں ہوجاتا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیادوں میں شہدا کا لہو شامل ہے، جنہوں نے بلاشبہ ایک عظیم جدوجہد کے بعد ہمارے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ 1947 سے لے کر خواہ وہ کسی ملک سے جنگ ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، جب بھی ضرورت پڑی وطن کے بیٹوں نے لبیک کہا، دھرتی کے بیٹوں کا خون کل بھی پاکستان کی حفاظت کی ضمانت تھا اور آج بھی ہمارے سپوت وطنِ عزیز پر قربان ہونے کے لیے تیار ہیں۔دوران خطاب آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے جوانوں کی کامیابیاں کبھی رائیگاں نہیں گئیں اور نہ ہی جائیں گی، حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابیاں باقی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*