تازہ ترین

کسی ایوارڈ تقریب میں ڈانس پرفارمنس کےلئے کئی دن اور راتیں مشق کرنا پڑتی ہے، ریشم

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کسی بھی ایوارڈ تقریب میں ڈانس پرفارمنس کےلئے کئی دن اور راتیں مشق کرنا پڑتی ہے تب جا کر آپ پرفیکٹ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اداکارہ ریشم نے لکس ایوارڈ کی تقریب کے لئے ”میں نے پاﺅں میںپائل باندھی تو نہیں “ پر پرفارم کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جسے ان کے پرستاروں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے ۔ ریشم نے کہا ہے کہ اس ڈانس پرفارمنس کےلئے کئی دن اور راتیں ڈانس کی مشق کی اور تب جا کر اس میں وہ نکھار آیا جو اس گیت کی شان ہے ۔ اس گیت میں ریشم اداکار احسن خان کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*