تازہ ترین

کسی انڈین فلم میں کام کرنے کا معاہدہ نہیں کیا ، رابی پیرزادہ کی تردید

لاہور( شوبز ڈیسک )گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کسی بھارتی فلم میں کام کرنے کے معاہدے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی جانب سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں جسے بعد ازاںمیڈیا میں رپورٹ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جب بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ایسے میں کس طرح بھارت میں بننے والے کسی پراجیکٹ میں کام کرنے کا سوچ بھی سکتی ہوں ۔صرف میں ہی نہیں بلکہ پاکستان کا کوئی بھی فنکار بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر جاری بربریت کے خاتمے تک پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کسی بھارتی پراجیکٹ میں کام کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے مخالفین سازشیں کرتے ہیں مگر میں ایسے لوگوں کےلئے دعا کر تی ہوں کہ اللہ انہیں نیکی کی ہدایت دے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*