تازہ ترین

کرونا وائرس سے مزید 112مریض جاں بحق، 4976نئے کیسز رپورٹ

coronavirus-threatening-the-whole-world

اسلام آباد(آئی این پی)مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 112 افراد انتقال کر گئے،تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 112 مریض انتقال کر گئے، جب کہ کرونا کے 4ہزار 976نئے کیسز سامنے آئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7لاکھ 50 ہزار 158کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 16ہزار 94 ہو گئی ہے،کرونا کے 6لاکھ 54ہزار 956مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4ہزار 149 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 79 ہزار102 ہے،24 گھنٹوں میں 65 ہزار 279 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.62 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 10 لاکھ 72 ہزار 531 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 64 ہزار 10 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 524 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 4 ہزار 480 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 760 کیسز، اسلام آباد میں 68 ہزار 906 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 304 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 174 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*