تازہ ترین

کرونا مریض چوبیس گھنٹے میں گھر منتقل، امارات میں نئے طریقہ علاج کی منظوری

دبئی(م ڈ) متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت اور روک تھام نے کرونا کے نئے طریقہ علاج کی منظوری دے دی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیربرائے صحت و روک تھام نے ہنگامی بنیادوں پر کرونا کے نئے اور انتہائی مثر طریقہ علاج کی منظوری دی۔اس منظوری کے بعد متحدہ عرب امارات دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کرونا کے مریضوں کا نئے طریقے سے علاج کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس طریقہ علاج کا تصور بین الاقوامی ہیلتھ کیئر کمپنی جی ایس کے نے پیش کیا تھا، جس کی امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے منظوری بھی دی۔اس علاج کو سوترویمیمب نام دیا گیا ہے، جس کے تحت کرونا سے متاثرہ شخص کو جلد علاج کی سہولت فراہم کر کے چوبیس گھنٹے کے اندر اسپتال سے گھر جانے کی اجازت ہوگی۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت نے دعوی کیا کہ اس نئے طریقہ علاج سے 85 فیصد اموات میں کمی ہونا ممکن ہے۔اس علاج کے تحت انسانی خون میں موجود سفید خلیوں کی مدد سے نئی اینٹی باڈیز تیار ہوں گی جبکہ مدافعتی نظام مضبوط بھی ہوگا۔رپورٹ کے مطابق یہ طریقہ علاج 12 سال یا اس سے کم عمر بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ہوگا، اسی وجہ سے بچوں پر ابھی اسے آزمانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*