تازہ ترین

کرتارپور،راہدری منصوبہ،پاکستان کی اعلیٰ سطح مذاکرات کی پیشکش ہندوستان نے قبول کرلی

kartarpur-corridor-map

اسلام آباد(آئی این پی ) باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ پرکرتار پور راہداری کھولنے کے معاملے پر پاکستان کی اعلی مذاکرات کی پیشکش بھارت نے قبول کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری پر پاکستان اور بھارت میں اعلی سطح مذاکرات مذاکرات4 ستمبر کو ہوں گے ،پاکستان کی پیشکش کا بھارت نے باضابطہ جواب دیدیاہے، پاکستان اور بھارت کے مابین یہ اعلی سطح مذاکرات کا تیسرادور ہو گا،مذاکرات واہگہ ،اٹاری سرحدبھارتی علاقے میں ہوناطے پائے ہیں ، کرتارپورراہداری کے مسعودے پر حتمی مذاکرات ہوں ،پاکستان کی مخلصانہ کوشش ہے کہ حتمی مسودے پر اتفاق رائے طے پا جائے،کرتارپور راہداری منصوبے کے مسودے پر تاحال80 فیصداتفاق رائے ہے،پاکستان وفد کی قیادت ڈی جی ساتھ سارک ڈاکٹر محمدفیصل کریں گے،دوطرفہ مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*