ڈیمز کی تعمیر پر خصو صی توجہ

تر جما ن حکومت بلوچستان لیا قت شا ہوانی نے گذشتہ رو ز اپنے جا ری بیان میں اس عزم کا اظہا ر کیا ہے کہ مو جو دہ حکومت بلوچستان میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ڈیمز کی تعمیر پر خصو صی توجہ دے رہی ہے تاکہ بلوچستان میں با رشوں اور سیلا بی پانی کو ذخیر ہ کر کے استعما ل میں لایا جا سکے انہوں نے وضا حت کی کہ برج عز یز ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے حکومت نے کوئی فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی با ت ہے ڈیم کی تعمیر کے منصو بے کے حوالے سے کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا جا ئے گا جس سے کسی کا نقصان ہو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان اس سلسلے میں بہت جلد خو د نو شکی کے وفد سے مل کر با ت چیت کر یں گے۔
بلوچستان میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ڈیمز کی تعمیر پر حکومت بلوچستان کی خصو صی توجہ بلا شبہ قا بل تعر یف اقد ام ہے کیو نکہ اس وقت صو بے کو اس کی بڑی اشد ضرورت ہے صو بے میں ڈیمزنہ ہونے کے باعث با رشو ں کا پانی ذخیر ہ نہیں کیا جا سکتا جو ضا ئع ہو جا تا ہے جس کے باعث صو بے میں پانی کی شد ید قلت پائی جا رہی ہے با رشوں کے پانی کو ذخیر ہ نہ کرنے کی وجہ سے زر اعت کے لیے بھی پینے کا پانی استعما ل ہوتا ہے اس طر ح پینے کے پانی کی زیر زمین سطح بہت ہی نیچے گر گئی ہے جس کی وجہ سے صو بے میں پانی کا بحران رو ز بر و ز شد ت اختیا ر کر تا جا رہا ہے اس کے سا تھ سا تھ صو بے میں با رشوں اور بر فبا ری کے کم ہونے کی وجہ سے بھی پانی کی کمی ہو رہی ہے اس صو رتحال کو قا بو کرنے کے لیے اس سلسلے میں احسن اقد اما ت کرنے کی اشد ضرور ت ہے کیو نکہ اگر خد ا نخو استہ ایسا نہ کیا گیا تو صو بے میں پانی کا شد ید بحران پید ا ہونے کا خدشہ ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت بلوچستان کو اس سلسلے میں فوری طو ر پر اقد اما ت کرنے چاہئیں اب اس میں دیر کی کوئی گنجا ئش نہیں ہے اس سلسلے میں صو بے کی دیگر پا رٹیوں اور رہنما ﺅ ں کو حکومت کے سا تھ ایک پیج پر ہونا چا ہیئے کیو نکہ یہ صو بہ سب کا مشتر کہ ہے جو اس اہم مسئلے سے دو چا ر ہو رہا ہے اس کو اس سے بچا نا نا گز یر ہے اس سلسلے میں کسی بھی طر ح کی سیا ست کی کوئی گنجا ئش نہیں ہونی چا ہیئے کیونکہ صو بہ بلوچستان میں پانی کے حصو ل کا سب سے اہم ذر یعہ با رشیں اور بر فباری ہیں یہاں با قا عد ہ کوئی دریا اور نہ ہی نہری نظام ہے جس سے پانی حا صل کر کے زراعت کے لیے استعما ل میں لایا جا سکے جیسا کہ اوپر بھی در ج کیا جا چکا ہے کہ ڈیمز نہ ہونے کے باعث زر اعت کے لیے بھی مجبو راً پینے کا پانی استعما ل کیا جا تا ہے جس سے پانی کی قلت خطرناک صو رتحال اختیار کر تی جا رہی ہے۔
اس لیے یہاں ضرور ت اس امر کی ہے کہ صو بے کے بہتر ین مفا د کے لیے یہاں کے تما م سیا سی رہنما ﺅں اور پا رٹیوں کو مل بیٹھ کر احسن اقد اما ت کرنے چاہئیں جو کہ نہا یت ہی نا گز یر ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*