تازہ ترین

ڈیل سٹین مشترکہ طور پر جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باﺅلر بن گئے

گال (آئی این پی)سٹار فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باﺅلر شان پولاک کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، اسطرح وہ مشترکہ طور پر جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باﺅلر بن گئے ہیں، انہوں نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ لیکر پولاک کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، سٹین اور پولاک 421 وکٹیں لیکر ہم پلہ ہو گئے ہیں، سٹین کے پاس سری لنکا کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کا کامیاب ترین باﺅلر بننے کا سنہری موقع ہے اور انہیں ہدف کے حصول کیلئے صرف ایک وکٹ درکار ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*