تازہ ترین

ڈیبیو سے زیادہ مشکل کام قومی ٹیم میں کم بیک ہے،صہیب مقصود

ابوظہبی(سپورٹس نیوز)مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود نے قومی ٹیم میں واپسی پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔صہیب مقصود نے اپنی بیٹنگ میں نکھار کا سبب ٹیم مینجمنٹ کے بھرپور اعتماد کو دیتے ہوئے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں اچھی اننگز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، شاٹ سلیکشن میں بہتری کے بعد اس پوزیشن پر ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی زیادہ رنز بنانے میں کامیاب ہوا،میری کوشش ہے کہ بیٹنگ میں مزید نکھار لاکر ایک بار پھر قومی ٹیم میں جگہ پا سکوں،میں 2016کے بعد سے پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکا،انجریز کا شکار رہا، اب فٹنس پر کام کرنے کے ساتھ تکنیک کو بھی بہتر بنا لیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*