ڈرامے میں کچھ حصہ کامیڈی کابھی ہونا چاہیے‘ قوی خان

لاہور(شوبزنیوز) سینئر اداکارقوی خان نے کہا ہے کہ میں اپنے ماضی سے مطمئن ہوں اور یہ بڑی نعمت ہے ، جتنا کام کیا نیک نیتی اور لگن سے کیا ،سینئرز سے سیکھنا بھی ایک ہنرہے اور سچے جذبے اورخلوص سے رہنمائی کرنے والوںکی عزت کرنی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میںبرملا کہتا ہوں فنکارساری زندگی سیکھنے کے عمل سے گزرتا ہے اورمجھے جو کامیابیاں ملی ہیں وہ اسی کی بدولت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رائٹرز کو ڈراموںمیں کامیڈی کو بھی شامل کرناچاہیے کیونکہ آج لوگ بے پناہ مسائل او رمشکلات کی وجہ سے مسکراہنابھول گئے ہیں،اگرہمارے کسی ڈرامے کے موضوع پر تنقید ہوتی ہے تواس پر ناراض ہونے کی بجائے اس پر غوروخوض کرناچاہیے اس میںکوئی برائی نہیںہے اور اس تنقید سے اصلاح کرنی چاہیے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*