تازہ ترین

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی صف میں کھڑا کیا، جام کمال

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے مرحوم کے لئیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر کا احسان ہر پاکستانی پر رہے گا۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی صف میں کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ آج ایک عظیم ہستی ہم سب سے جدا ہو گئ۔ڈاکٹر عبد القدیر نے پاکستان کا نام روشن کیا اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے کو قوم ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔وزیراعلی بلوچستان نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ جام کمال خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی وفات پر دکھ اور افسوس ہوا، سکندر حیات خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر وجمیل عطاءفرمائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*