تازہ ترین

چین کے صوبہ شانژی میں موسلادھار بارش و سیلابی صورتحال،15ہلاک

بیجنگ (م ڈ )چین کے صوبے شانژی میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک، 3 لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہناتھا کہ صوبےشانژی میں 3 ماہ کی بارش ایک ہفتے میں برس گئی، بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 19 ہزار عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ دیگر 18 ہزار عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔صوبے شانژی میں کم ازکم 1 اعشاریہ 75 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، ایک لاکھ 20 ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔شانژی میں سیلابی صورتحال کے سبب بند ہونے والی 60کوئلوں کی کانوں میں سے چار آپریشنل ہوگئی ہیں۔چینی محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*