تازہ ترین

چین کو اب کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا،وہ دور ہمیشہ کے لیے ختم ہوچکا، صدر شی جن پنگ

بیجنگ (م ڈ ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ چینی قوم اب اس تاریخی راستے پر گامزن ہو چکی ہے جسے پلٹا نہیں جا سکتا، وہ دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے جب چینیوں کو قتل کیا یا پھر ڈرایا دھمکایا جاتا تھا،کہ اگر کوئی بھی اس کی جسارت کرنے کی ہمت کرتا ہے، تو اس کے سر کو اس آہنی دیوار سے ٹکرا کر چکنا چور کر دیا جائے گا، جسے چین کے ایک ارب چالیس کروڑ لوگوں نے تعمیر کیا ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی نے گزشتہ ایک سو برس کے دوران نہ صرف کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا بلکہ بہت سے جدید اور خوشحال شہر بھی تعمیر کیے، چینی عوام صرف پرانی دنیا کو ختم کرنے میں ہی اچھے نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ایک نئی دنیا بھی تشکیل دی ہے اورصرف سوشلزم ہی چین کو بچا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کوچینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی)کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر اپنے اہم خطاب کے دوران بڑے ٹھوس اور سخت لہجہ اپناتے ہوئے عوام سے کہا کہ چینی قوم اب اس تاریخی راستے پر گامزن ہو چکی ہے جسے پلٹا نہیں جا سکتا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*