تازہ ترین

چین نے تائیوان کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا بیان رد کر دیا

واشنگٹن (م ڈ)امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کے غلط بیان کو رد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بیان ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی اور چین مخالف سنگین سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔امریکی اہلکار نے چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی 25 اکتوبر 1971 کو منظور کردہ قرارداد کی غلط تشریح کر رہا ہے جس کا مقصد تائیوان کو بین الاقوامی تنظیم اور اس سے منسلک اداروں سے خارج کرنا ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری کے بعد اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست اور تمام حقوق کو بحال کرتے ہوئے تسلیم کیا گیا تھا کہ تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکی بیان میں حقائق کو مسخ کرتے ہوئے دانستہ چین اور تائیوان کو الگ الگ پیش کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*