چین میں کورونا وائرس کے79نئے مریض، 36 کا تعلق بیجنگ سے ہے،محکمہ صحت

بیجنگ(م ڈ)چین کے محکمہ صحت نے پیر کو بتایا ہے کہ 14 جون کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے کل 49 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ تعداد 13 جون سے کم ہے جس دوران 57 متاثرین کی نشاندہی ہوئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت نے کہا کہ ان میں سے 39 متاثرین میں وائرس کی مقامی منتقلی ہوئی۔بیجنگ میں 36 نئے متاثرین ہیں۔ 13 جون کے اعداد و شمار میں بھی بیجنگ میں اتنے ہی متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی تھی۔ملک میں نئے متاثرین میں اچانک اضافے کے بعد وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔14 جون کے اعداد و شمار میں 10 غیر ملکی افراد میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ جبکہ 18 اے سمپٹومیٹک کیسز (ایسے متاثرین جن میں علامات ظاہر نہ ہوں)کی تصدیق ہوئی ہے۔چین میں اب تک 83181 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ کل 4634 اموات ہوئی ہیں۔چین کورونا کے اے سمپٹومیٹک کیسز کو مصدقہ متاثرین میں شمار نہیں کرتا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*