تازہ ترین

چین اور پیسیفک ممالک کا وزرائے خارجہ اجلاس کا نظام قائم کرنے پر اتفاق

بیجنگ (م ڈ) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین پیسفک جزیرے کے ممالک کی آزادانہ ترقی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ان ممالک کے ساتھ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کی بنیاد پر قریبی جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کریگا۔ چین اور پیسفک جزیرے کے ممالک کے وزرائے خارجہ کا پہلا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین پیسفک جزیرے کے ممالک کی آزادانہ ترقی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ان ممالک کے ساتھ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کی بنیاد پر قریبی جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کریگا۔اس کے ساتھ چین نے چھ نکاتی تجاویز پیش کیں جن میں ، پالیسی سازی میں باہمی مفاہمت کو مضوط کرنا، انسداد وبا کے تعاون کو گہرا کرنا، معاشی بحالی کو فروغ دینا،درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دینا شامل ہیں۔ چین نے متعلقہ ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چائنا پیسیفک آئی لینڈ کنٹری کوآپریشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*