تازہ ترین

چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب، چینی میڈیا

بیجنگ(م،ڈ)چینی اور پاکستانی میڈیا نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے دور پاکستان کو غیر معمولی کوریج دیتے ہوئے یہ دورہ دوطرفہ تعاون تعلقات اور افغانستان کے مسئلے کے حوالے سے انتہائی کامیاب قراردیا ہے،چینی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پرچین افغانستان پاکستان سہ فریقی مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جن میںفریقین نے اس بات پر اتفاق رائے کرلیا ہے کہ علاقائی امن اور استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے ،اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں حالات اور تبدیلیاں پیچیدہ ہیں،چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت ہوچکی ہے، اور یہ افغانستان کے امن اور مصالحت کیلئے ایک اہم موقع ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو خراب کرنے کیلئے کچھ تاریخی تنازعات دوبارہ شدت اختیار کرچکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*