تازہ ترین

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور پیشرفت بارے اجلاس

Districts_of_Balochistan,_Pakistan_with_district_names

گوادر(خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت پاک چائنا بزنس سینٹر میں گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کو چیئر مین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر کاشانی ،چائنا اورسیز پورٹ اولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ڑانگ باو¿ زونگ ,کمشنر مکران ڈویژ ن شاہ عرفان غرشین اور ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ر عبدالکبیر خان زرکون نے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گوادر میں آبنوشی کی فراہمی ، بجلی کی بلاتعطل فراہمی،محکمہ تعلیم میں مقامی نوجوانوں کو خالی آسامیوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر جلد از جلد رکھنے ، ضلع گوادر سے متحصل پاک ایران بارڈر گبد 250 پر بارڈر مارکیٹ کے قیام ، ضلع گوادر کےلئے فائیر بریگیڈ خریدنے ،فشریز قوانین کو دورعصر کے تقاضوں کے ہم آہنگ کرنے، محکمہ صحت کو گوادر میں عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ضروری نوعیت کے کاموں کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں اجلاس میں فشریز مول اولڈلر کی فیس کو بھی واپس پرانی سطح پر کرانے کے بھی احکامات جاری کئے۔جو گوادر کے ماہی گیروں کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گوادر کے مسائل سے متعلق اپنے گزشتہ دورے گوادر کے دوران ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اس موقع چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو ڈی سی گوادر نے پیش رفت سے آگاہ کیا اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور جی ڈی اے احکام نے پانی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی چیف سیکرٹری بلوچستان کو بجلی کے مسائل پر بھی تفصیلات بتائیں جبکہ ٹرالنگ اور ماہی گیروں سے متعلق مسائل کے بارے میں ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن نے بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ڈی آئی جی مکران نے سیکورٹی کی صورتحال اور مسائل کے بارے میں تفصیلات بیان کیں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہ زیب کاکڑ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر اولڈ سٹی کی ٹاو¿ن پلاننگ، نکاسیءآب، سڑکوں کی پختگی اور پانی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*