تازہ ترین

چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ بلوچستان خوشحالی اور ترقی کی نوید ہے ،بلال کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلو چستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکٹر نے چیف آف آرمی سٹاف کے دورہ بلو چستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ بلو چستان خوشحالی اور ترقی کی نوید ہے ۔انہوں نے آرمی چیف کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پسماندہ صوبہ ہونے کے باوجود چیف آف آرمی سٹاف کی خصوصی دلچسپی سے صوبہ مزید ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا ۔نسٹ(NUST) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام سے ہماری تعلیمی اہلیت مزید نکھر کرسامنے آئے گی اور جو ہمارے نوجوانوںکیلئے بہترین اضافہ ہوگا۔انھوں نے کہاکہ کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ کے بھی صوبے پر بہت اچھے اثرات مرتب ہونگے ۔چیف آف آرمی اسٹاف کی غیر معمولی دلچسپی صوبے کے عوام کیلئے انتہائی خوش آئندہ ہے ۔موجودہ صوبائی حکومت تمام اقدامات کی عملی طور پر حمایت کرتی ہے منصوبوں کی افادیت کیلئے صوبائی حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل برﺅے کار لائے گی ۔تاکہ صوبے کے عوام ترقی کے عمل میں شامل ہوسکیںاور صوبہ مزید ترقی کرے ان اقدامات کی وجہ سے کوئٹہ شہر ایک جدید شہر بن کر ابھرے گا۔معاون خصوصی نے امن وامان کے حوالے سے پاک افغان سرحد پر باڑھ کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ باڑھ کی تعمیر سے شرپسند عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کی بہتری کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسزاور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروںکے تعاون سے صوبے میںدہشتگردی کے خاتمے اورامن وامان کی صورت حال کومزید بہتر بنایا جارہاہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*