تازہ ترین

چندریان ٹو کی ناکامی، انڈیا کی عالمی میڈیا میں جگ ہنسائی

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کی جانب سے چاند پر بھجوائے گئے دوسرے مشن چندریان ٹو کی ناکامی پر جہاں بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ رو پڑے تھے۔ وہیں بھارتی سائنسدان، حکومتی عہدیدار، شخصیات اور عوام بھی مایوس دکھائی دی۔بھارت کی جانب سے 22 جولائی کو بھجوایا گیا مشن 20 اگست کو چاند کی مدار میں پہنچ گیا تھا اور یہ مشن اپنی آخری منزل سے محض سوا 2 کلو میٹر کی دوری پر ناکام ہوگیا۔چندریان ٹو کی لینڈر مشین وکرم کا چاند کے جنوبی قطب حصے پر پہنچنے سے 45 منٹ قبل بھارتی خلائی ادارے سے رابطہ منقطع ہوگیا اور تاحال اس کا کچھ پتہ نہیں۔بھارتی خلائی ادارے نے اپنے دوسرے مشن کی ناکامی کا اعلان کردیا، اس سے قبل 2008 میں بھی بھارت کا ایسا ہی مشن ناکام ہوگیا تھا۔بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر جہاں جنوبی ایشیائی ممالک کی میڈیا میں اس کی خبریں شہ سرخی کے طور پر شائع ہوئیں، وہیں عالمی میڈیا نے بھی اس مشن کی ناکامی پر خبریں شائع کیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے چندریان ٹو کی ناکامی کی خبر کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*