تازہ ترین

پی ڈی ایم کی زیر قیادت آج کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان ڈےموکرےکٹ موومنٹ کی مرکزی قےادت کے فےصلے کی روشنی مےں نااہل سلےکٹڈ حکومت کی جانب سے کمر توڑ مہنگائی بدترےن بےروزگاری کے خلاف ملک بھر مےں عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے مےں آج 28اکتوبر بروز جمعرات کوئٹہ مےں سہ پہر 3بجے مےزان چوک پراحتجاجی جلسہ عام ہوگا ۔ پی ڈی اےم کے تمام سےاسی جمہوری جماعتوں کے کارکنوں اور بہی خواہوں کو ہداےت کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاج کی کامےابی کےلئے اپنی صلاحےتوں کو بروئے کار لائےں اور تمام عوام سے اپےل کی گئی ہے کہ وہ آج کے اس احتجاجی جلسہ عام مےں برپور شرکت کرےں۔ دریں اثنا ءپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آج کوئٹہ میں عوام دشمن حکومت کے خلاف بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی ، مہنگائی بد امنی ، بے روزگاری کے خلاف عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے حکومت فوری طور پر مستعفی ہو جائے اور نئے صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے ،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم آج کوئٹہ کے میزان چوک پر عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی اور حکومت کو بتائے گی کہ عوام کے ایک اور اجتماع نے اسے مسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے حکومت نے ملک کو مافیاﺅں کے حوالے کررکھا ہے جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں آج عوام پیٹرول 137روپے فی لیٹر ،چینی 120روپے ،آٹا 85روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں مہنگائی نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومتیں عوام کا خیال رکھتی ہیں پی ٹی آئی نے تین سال میں ثابت کردیا ہے کہ وہ عوامی حکومت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکن آج کے مظاہرے میں بھر پور انداز میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*