پی ڈی ایم کی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے کا پتہ نہیں، قاسم سوری

ژوب (ہ ا) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو اپنے ایجیڈا کا پتہ نہیں وہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں اپوزیشن جماعتیں اس طرح کی ہتھگنڈوں سے نہ ملک کا نہ عوام ک خدمت کر رہے ہیں یہ بات ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ژوب میں پارٹی کے سینئر رہنما اختر محمد مندوخیل کے رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پہلے ایک دوسرے کے خلاف تھیں اور تاریخ میں یہی دو بڑی جماعتیں اپنے اپنے باریاں لے رہے تھے اب ملک میں تیسری جماعت کے اقتدار ان کو ہضم نہیں ہو رہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے آپس میں اختلافات باہر آرہے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیوں کے رہنما¶ں کے بیانات افسوسناک اور ملکی وقار کیخلاف ہیں ان رہنما¶ں نے جس طریقے سے بابائے قوم کی مزار پر بے حدہ حرکتیں کی ہے ان کی حرکتوں سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے قومی زبان اردو کیخلاف باتیں کیے۔ آزاد بلوچستان کی آوازیں لگائی گئی ایسے بیانات دینا افسوسناک ہے اور دشمنوں کی زبان ہیں قاسم سوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا پوری کوشش ہیں کہ عدالتوں کا مفرور ملزم کو لندن سے واپس لایا جائے انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی پر توجہ دے رہی ہیں سی پیک پر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہیں اس سلسلے میں ژوب تا کوئٹہ روڈ دو رویہ کیا جا رہا ہے اور اس پر جلد کام شروع کیا جائیگا۔چمن کراچی شاہراہ کو بھی دو رویہ کی جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کوئٹہ زیارت روڈ بھی دو رویہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراءاسد عمر۔ زوبیدہ جلال کے ہمراہ کے ہمراہ جنوبی بلوچستان کا دودہ کیا اور اہم منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کر دیا گیا اسی طرح باقی بلوچستان میں بھی عوامی ضروریات کے حامل منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائیگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*