تازہ ترین

پی ڈی ایم نے حکومت کو جو نقصان پہنچایا اس سے حکومت ہل گئی، مریم نواز

Maryam_Nawaz_Sharif

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو جو نقصان پہنچایا اس سے حکومت ہل گئی ہے، پیپلز پارٹی میرا ہدف نہیں ہے ، اپنے اہداف اچھی طرح جانتی ہوں، یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر جو موقف دیا تھا اب بھی اسی موقف پر قائم ہوں، این اے 249 سے شہباز شریف کی جیت کو ووٹ چوروں نے شکست میں بدلا، ، اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں، کورونا وباءکی تیسری لہر کے پھیلاﺅ سے متعلق میڈیارپورٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے میاں نواز شریف کے حکم اور مشاورت سے کراچی نہ جانے کا فیصلہ کیا ، میں صرف ایک سیٹ کے لئے اپنے کارکنوں کی جان خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی، انہوں نے کراچی میں پارٹی کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی آنا چاہتی ہوں لیکن مجھے آپ کی زندگی، آپ کی صحت زیادہ عزیز ہے، اس لئے کورونا صورتحال کے سبب دورہ ملتوی کیا،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو جو نقصان پہنچایا اس کو یہ کبھی پورا نہیں کر سکیں گے ، پی ڈی ایم نے حکومت کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ، پی ڈی ایم نے اپنا کام پورا کیا ہے ، آر پار تو ہوا ہے حکومت ہل گئی ہے اس کی صورت حال بڑی مخدوش ہے ، اگر یہ حکومت چل بھی جاتی ہے تو یہ اتنی بے نقاب ہو چکی ہے کہ یہ اب زیادہ دیر ٹک نہیں سکے گی، مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی میراہدف نہیں میں اپنے اہداف اچھی طرح جانتی ہوں ، الزام در الزام کی سیاست نہیں کرنا چاہتی ،پیپلز پارٹی کے باپ پارٹی سے ووٹ لینے پر اپنا موقف دیا اس موقف پر اب بھی قائم ہوں ،انہوں نے کہا کہ این اے 249 میں ہم پیپلز پارٹی کا مقابلہ کر رہے ہیں ، ہم مثبت سیاست کرنا چاہتے ہیں ، (ن) لیگ یہ سیٹ پہلے جیت چکی تھی ، دھاندلی کرکے چند سو ووٹوں سے شہباز شریف کو ہرایا گیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*