تازہ ترین

پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے، بلاول اور مریم پورے ملک میں لاک ڈاون لگانے کا کہہ رہے تھے، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کاٹن پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا، کاٹن کی پیداوار والے علاقوں میں اتفاق شوگرملز لگادی جاتی ہیں۔ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اور مریم پورے ملک میں لاک ڈاون لگانے کا کہہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ کہتے تھے کورونا سے کوئی مرا تو مقدمہ عمران خان پر درج ہوگا، لاک ڈاون لگا دیتے تو لوگ بےروزگار ہوجاتے، پوری دنیا نے کورونا کے خلاف ہماری حکمت عملی کو سراہا ہے۔ وزیرِ مملکت کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کاٹن پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا، کاٹن کی پیداوار والے علاقوں میں اتفاق شوگرملز لگادی جاتی ہیں، ساری شوگرملز کاٹن کی پیداوار والے علاقوں میں لگائی گئی ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کاٹن کی پیداوار والے علاقوں میں گنے کی کاشت کی جارہی ہے، ایک ہزار ارب روپے کے ہاسنگ منصوبے شروع کیے، مزدور کی دیہاڑی 600 روپے سے 1200 روپے ہوچکی ہے، راج مستری کی دیہاڑی 2000 روپے سے بڑھ چکی ہے، ہم بھول جاتے ہیں کہ 70 فیصد دالیں درآمد کرتے ہیں، کسانوں کی آمدن میں اضافہ، 20 ہزار فی کس مقرر کیا۔ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا ہے کہ حکومت آمدن میں اضافے کیلئے اقدامات کررہی ہے، ہم فوڈ ایکسپورٹ پر توجہ دے رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جعلی اکانٹس بنانے کےعلاوہ اور کیا کیا ہے؟۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*