تازہ ترین

پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کے انتخاب کیلئے5رکنی پینل تشکیل دیدیا

PCB

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم مینجمنٹ کے انتخاب کیلئے پینل تشکیل دے دیا۔پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم مینجمنٹ کے انتخاب کیلئے پینل تشکیل دے دیا ہے ،5رکنی پینل میں سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان، بی او جی ممبر اسد علی خان، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان شامل ہیں، پینل ٹیم مینجمنٹ کے لیے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا، ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کےلئے امیدواروں کے انٹرویوز(آج) جمعرات کو ہوں گے۔ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد بیٹنگ، اسٹرینتھ اور کنڈیشننگ کوچز کے لیے انٹرویوز ہوں گے، پینل سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجے گا، پی سی بی انٹرویوز کے لیے فائنل کیے گئے امیدواروں کے نام جاری نہیں کرے گا، پینل کی جانب سے امیدوار کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی باقاعدہ اعلان کردے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*