تازہ ترین

پی ایس ایل 6کی تکمیل جون کے علاوہ کسی اور وقت ممکن نہیں تھی، احسان مانی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 6مکمل ہونے کے لئے واحد ونڈو دستیاب تھی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ سی ای او وسیم خان اور ان کی ٹیم نے پی ایس ایل 6کی تکمیل کو ممکن بنانے کے لئے بہت کوششیں کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کی بحالی اس سال کے علاوہ جون کے ممکن نہیں تھی۔ ہمارے پاس باقی سال کے لئے کوئی اور ونڈو نہیں ہوگی لہذا ، ہم نے باہمی طور پر اس وقت کی مدت میں لیگ کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ،وسیم خان اور ان کی ٹیم نے اس لیگ کو بحال کرنے کے لئے بہت کوششیں کیں، ابھی لیگ کی تکمیل کے لئے بہت طویل سفر طے کرنا ہے ۔یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پی سی بی نے حکومت کی جانب سے میچز کراچی میں کروانے کی اجازت نہ ملنے کے باعث باقی پی ایس ایل 6 کو ابوظہبی منتقل کردیا تھا۔ایونٹ کو مکمل کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے کرکٹ بورڈ کو کافی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم آخر کار 3 جون کو وفاقی اور سندھ حکومت کی مداخلت سے تمام اختلافات کو حل کرنے کے بعد پی ایس ایل 6 کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 6مکمل ہونے کے لئے واحد ونڈو دستیاب تھی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ سی ای او وسیم خان اور ان کی ٹیم نے پی ایس ایل 6کی تکمیل کو ممکن بنانے کے لئے بہت کوششیں کی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*