تازہ ترین

پی ایس ایل فرنچائززنے بینک گارنٹی جمع کرانے سے انکارکردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) فرنچائزز نے اگلے سیزن کی بینک گارنٹی جمع کرانے سے انکار کردیا۔معاہدے کے تحت فرنچائززکوایک سال پہلے ہی اگلے ایڈیشن کی بینک گارنٹی جمع کرانا پڑتی تھی مگر پی سی بی نے گذشتہ برس اسے6ماہ کردیا تھا،البتہ اب چند ماہ قبل ہی بینک گارنٹی کیلیے خطوط ارسال کرنا شروع کر دیے گئے۔گزشتہ دنوں لاہور میں چیئرمین بورڈ احسان مانی سے ملاقات کے موقع پرفرنچائززکا کہنا تھا کہ اب لیگ مستحکم ہو چکی لہذا بینک گارنٹی کا سلسلہ ختم کر دیا جائے،حکام اس بات سے متفق بھی نظر آئے مگر اب پیچھے ہٹ گئے ہیں، عموما بعض فرنچائزز بورڈ کو فیس کے حوالے سے ہر سال ہی پریشان کرتی ہیں، ماضی میں چندکی بینک گارنٹی کیش بھی کرائی جا چکی، اس لیے بورڈکوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہیں۔پی سی بی کی جانب سے مسلسل اصرار پر اب مالکان نے واضح کردیاکہ جب تک انھیں رواں برس منعقدہ ایڈیشن کے حتمی حسابات نہیں دیے جاتے وہ بینک گارنٹی جمع نہیں کرائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*