تازہ ترین

پی ایس ایل سکس کو مکمل کرانے کےلئے ہمارے سامنے بہت چیلنجز آئے

PSL5

کراچی(سپورٹس ڈیسک) چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے ویزا مسائل میں ہمارا کنٹرول نہیں تھا کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں تھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر کھل کر اظہار خیال کیا۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سکس کو مکمل کرانے کے لئے ہمارے سامنے بہت چیلنجز آئے، ہم نے محنت کرکے ان چیلنجز کا سامنا کیا اور کامیاب رہے، کیونکہ پی ایس ایل سکس کو مکمل کرانا پی سی بی اور اس ٹورنامنٹ کی ساکھ کے لئے بہت اہم تھا۔چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں تھیں، ویزا مسائل میں ہمارا کنٹرول نہیں تھا،جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں تھیں ان کو احسن طریقے سے سرانجام دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہونے والے واقعات پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات پر سرفراز احمد کو آن بورڈ لئے رکھا اور صورت حال سے آگاہ کرتے رہے، سرفراز کا رویہ بھی بہت اچھا رہا۔چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے بتایا کہ پی ایس ایل سکس کے معاملات میں فرنچائزر کا رویہ بہت اچھا رہا، تمام معاملات پر فرنچائزر نے بورڈ کا ساتھ دیا اور ہم پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے میں کامیاب رہے۔پی ایس ایل سیون کے حوالے سے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ آیندہ پی ایس ایل کی تیاری سے متعلق فرنچائزز سےبات کر رہے ہیں، پاکستان سمیت دو تین وینیوز قابل غور ہیں تاہم پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان سپر لیگ کا آئندہ ایڈیشن پاکستان میں ہو، کیونکہ پی ایس ایل پاکستان میں ہوگاتو معیشت پر اچھے اثر پڑیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*