تازہ ترین

پی آئی اے کے جہازوں کی کلراسکیم تاحال تبدیل نہ ہوسکی

لاہور(سپورٹس نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو خط لکھ کر پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر ان کی تعریف کی۔پی سی بی کے مطابق منگل کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کوتعریفی خط لکھا ہے۔خط میں آرمی چیف نے پی ایس ایل کے میچز اورویسٹ انڈیزکیخلاف ہوم سیریزکامیابی سے منعقد کرانے پرنجم سیٹھی کو مبارکباد دی ہے۔اپنے خط میں آرمی چیف کا کہناتھا کہ ان میچزکا پاکستان میں انعقاد سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے نہ صرف پاکستان کرکٹ کوفائدہ پہنچے گا بلکہ دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا اورسیکیورٹی خدشات بھی دورہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*