تازہ ترین

پیداواری لاگت ،فریٹ چارجز میں کئی گنااضافہ برآمدات کی تنزلی کی بڑی وجہ ہے‘کارپٹ ایسوسی ایشن

لاہور/کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر(ر) اخترنذیر خان نے کہاہے کہ دہائیوںسے برآمدات کرنے والی کمپنیوں کوشک کی نگاہ سے دیکھنے کی بجائے انہیںخصوصی سہولیات ملنی چاہئیں ،آڈٹ ،ریفنڈ کے مسائل ،طورخم کے راستے آنے والے جزوی تیار خام مال کی سپلائی اوراس پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹی سے چھوٹ کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک،وائس چیئرمین اعجازالرحمان،سینئر ایگزیکٹو ممبرریاض احمد،سعیدخان،دانیال حنیف سمیت دیگر سے ملاقات میںگفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میںہاتھ سے بنے قالینوںکی صنعت انتہائی نا مساعدحالات سے دوچارہے لیکن حکومت کی طرف سے کسی طرح کی معاونت فراہم نہیں کی جارہی ۔مطالبہ ہے کہ حکومت ہاتھ سے بنے قالینوں کی مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی جانب سے اپنی صنعت کو دی جانے والی سہولیات اورمراعات بارے مفصل رپورٹ تیار کرائے اورعالمی منڈیوںمیںمقابلے کےلئے ہمیںبھی ا س طرز پر پیکج دیا جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*