تازہ ترین

پہلی بار رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، شہباز گل

shahbaz gill

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ پہلی بار رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ آج مارکیٹ میں ٹماٹر 20روپے فی کلو مل رہے ہیں جب کہ پیاز اور انڈوں کی قیمتوں میں 9فیصد کمی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے پیسوں کا حساب دیتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جدوجہد قانون کی حکمرانی کے لیے ہے، وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد کے باعث آج قانون سب کے لیے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز پارٹی کی حقیقی طاقت ہیں،معاون خصوصی نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان نے زیادہ جدوجہد کی، عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے ہیں، ماضی کی کسی حکومت نے اپنے وزیر یا مشیر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہمیں اپنی جان سے بھی پیارا ہے، شہبازگل نے کہا کہ کبھی نہیں سنا تھا کہ اپنی حکومت میں کسی وزیرکا احتساب ہو۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اب چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*