تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں ردو بدل کا فارمولہ تبدیل کیا جائے

لاہور( کامرس ڈیسک)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں ردو بدل کے فارمولے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرینگے ،ہر پندرہ روز کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضا فہ کرنے کی روایت کسی صور ت قبو ل نہیں، پہلے ہی معا شی پہیہ جام ہے اورپٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضا فہ سے مہنگا ئی کا نیا طو فان آئے گا۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف حکومت نے اقتدار میں آ نے سے پہلے پٹرو ل 45رو پے لیٹر کرنے کا دعوی کیا تھا لیکن بر اسر اقتدار کر پٹرول کو 145روپے تک لیجا نے کے قر یب پہنچ چکی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتو ں ا ضا فے کا آ ئے روز کو ئی جواز نہیں بنتا اگر حکومت سے ملکی حالا ت کنٹرو ل نہیں ہو رہے تو مستعفی ہو جائے،پٹرول کی قیمت بڑھنے سے کرایہ میں اضافہ کرنا مجبوری بن جا تا ہے ،حکومت معا شی قتل سے باز رہے اورہمیں احتجاج کرنے پر مجبور نہ کرے۔آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں ردو بدل کے فارمولے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرینگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*