تازہ ترین

”پری زاد “ میں کردارکو نبھانے کی کوشش کی‘نعمان اعجاز

لاہور( شوبز ڈیسک)سینئر اداکار نعمان اعجازنے کہا ہے کہ میں یکسانیت کاہرگز قائل نہیںہوں،مجھے وہ کردارکرنے میں لطف ہی نہیں آتاجس میں حقیقت کا پہلو نظر نہ آتاہو،ڈرامہ سیریل ”پری زاد “میںجوکردارنبھایاہے اس کا فیصلہ تو میرے پرستاروں نے کرنا ہے لیکن میںنے اس کردارکو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی کوشش کی ہے ۔ ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہاکہ اگرآپ ایک پراجیکٹ میں وڈیرے کاکردارنبھا رہے ہیں لیکن آپ کی شخصیت اوربول چال میں حقیقی طور پر وڈیرے کا عکس نہ ہو تو آپ اس کردار کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں ۔ کسی بھی کردار کو نبھانے کے لئے اپنی شخصیت کی نفی کرنا پڑتی ہے تب جا کر وہ کردار کامیابی سے ہمکنار ہوتاہے ۔ نعمان اعجاز نے کہاکہ میرے پرستاروں نے مجھے بڑاپیار دیا ہے اوران کی محبت اور چاہت کی وجہ سے ہی ہزاروں،لاکھوں نعمان میں سے میں ایک الگ پہچان رکھتاہوںاوراس پر خدا کی ذات کا جتنابھی شکراداکروں وہ کم ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*