پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر خودکو پر اعتماد محسوس کر رہی ہوں ‘ ریشم

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر خود کو پہلے سے زیادہ پر اعتماد محسوس کر رہی ہوں ،پاکستان سمیت دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس پر اپنے پرستاروں اور دوست احباب کی شکر گزار ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا ہے کہ مجھے فن کی خدمت کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اورخود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ میر انام بھی فن کی خدمت کرنے والوں کی صف میں شامل ہے ۔ ریشم نے کہا کہ جہاں آپ کی ستائش اور آپ سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں وہیں آپ پر بلا وجہ تنقید اور حسد کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ہوتی لیکن میں نے کبھی ان لوگوں کی پرواہ نہیں کی اور ہمیشہ خدا کی ذات سے ان کی ہدایت کی دعا کرتی ہوں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*