تازہ ترین

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کیلئے این ایچ اے میں سیل قائم

اسلام آباد(کامرس نیوز )نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کے لیے این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز میں سیل قائم کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے)کی جانب سے ملک میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوںمیں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا سیل قائم کر دیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ سیل سرمایہ کا روں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے معلومات فراہم کرے گا۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کرنے کے لیے اس سیل کو مکمل طور پر فعال کر دیاگیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*