تازہ ترین

پا ک چین اور افغا نستان میں5 نکا تی معا ہدہ

گذشتہ روزسہ فر یقی مما لک کا مشترکہ اجلا س منعقد ہوا جس میں پاکستا ن،چین اور افغانستا ن کے وزرا ءخا رجہ نے شر کت کی اجلاس میں تینو ں مما لک کے در میان 5 نکا تی معا ہد ہ ہوا جس میں آئند ہ سہ فر یقی مذ اکرات بیجنگ میں کرنے پر اتفاق کیا گیا اجلا س کے اختتا م پر پاکستان کے وزیر خارجہ شا ہ محمود قر یشی نے اپنے چینی اور افغان ہم منصو بوں کے ہمر اہ مشتر کہ پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ خطے میں دہشت گر د ی کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستا ن نے دہشت گر دو ں کیخلاف سنجید ہ کاروائی کی اور اس میں وہ کا میا ب بھی ہو اہے اس مو قع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین اور پاکستان افغان طا لبا ن و افغان حکومت کے درمیان مذ اکرات کا خوا ہا ں ہیں۔
سہ فر یقی مما لک کے مشتر کہ اجلا س کا انعقاد خو ش آئند اقدام ہے جس کے خطے پر مثبت اثرات مر تب ہو ں گے کیو نکہ اس وقت ہندوستان کی غلط پالیسیو ں کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام کی صور تحال در پیش ہے اس کے سا تھ سا تھ خطے میں دہشت گر د ی کی وجہ سے بھی عدم استحکام پا یا جا رہا ہے جس پر قا بو پانا انتہا ئی ضروری ہے اس میں کوئی شک نہیں یہ سب دنیا پر عیا ں ہے کہ پاکستان نے خطے میں دہشت گر دی کے خا تمے کیلئے سنجید ہ کا روائی کی ہے جس میں اس کے جانی اور ما لی نقصانات ہوئے ہما ری فو رسز نے دہشت گر دی کے خا تمے کیلئے اپنی جانو ں کی قر با نیا ںدی ہیں اور اب بھی دے رہے ہیں لیکن افسو س کی با ت یہ ہے کہ پاکستا ن کا ہمسا یہ ملک افغا نستا ن جو سہ فر یقی مما لک میں بھی شا مل ہے مبینہ طور پر پاکستان کے سا تھ تعا ون نہیں کر رہا بلکہ وہ ہندوستان کے سا تھ ملکر پاکستان میںہونیو الی اکثر دہشت گر دی کی وا ر داتو ں میں کسی نہ کسی طر ح ملو ث رہا ہے اس نے سر حد پار سے کئی دفعہ پاکستانی فو رسز اور عوام پر گو لہ باری اور فا ئر نگ بھی کی جس کے با عث کئی قیمتی جا نیں ضا ئع ہوئیں پاکستان نے افغانستان سے آنے والے مبینہ دہشت گر د و ں کی آمد کو روکنے کیلئے سر حد پر با ڑ لگانے کا کام بھی شر وع کر رکھا ہے جو افغانستان کو ہضم نہیں ہو رہا اس کے علا قے سے با ڑ لگا نے والو ں پر بھی حملے کئے گئے ہیں جو کہ قا بل مذمت اقدام ہے ۔
سہ فر یقی مما لک کے اجلا س مین چین کا مذکورہ بیان خطے میں استحکام پر لانے کی ایک بہترین کو شش ہے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان افغانستان طا لبا ن و افغان حکومت کے در میان مذ ا کرات کے حامی ہونے کا بیان مثبت اقدام ہے۔
اس لیے یہا ں ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستا ن کو خطے میں استحکام کیلئے پاکستان اور چین کے سا تھ مکمل تعاون کر نا چا ہئے کیو نکہ ایسا کرنا نہ صرف خطے کے بلکہ افغانستان کے اپنے مفا د میں بھی بہتر اقدام ہے اس لیے اسے دہشگر دی کے خا تمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر نا چا ہئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*