تازہ ترین

پاک ہند کشیدہ تعلقات، ویمن کرکٹ سیریز کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں تنا کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز کا انعقاد مشکلات کا شکار ہو گیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز آئی سی سی چیمپئین شپ کا حصہ ہے جس کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیریز جولائی سے نومبر تک ہونی ہے۔سیریز کی میزبانی کی اجازت بھارتی بورڈ نے اپنی حکومت سے طلب کی ہوئی ہے لیکن بھارتی حکومت نے اجازت دینے کے حوالے سے چپ سادھ لی ہے۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سے سیریز کے حوالے سے رابطہ نہیں کرے گا کیونکہ سیریز کرانا بھارت کی ذمہ داری ہے، لیکن بھارت کی جانب سے سیریز کے لیے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیاہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*