تازہ ترین

پاک فوج اقوام متحدہ کے بینر تلے قیام امن میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے‘آرمی چیف

Army-Chief-Bajwa

راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج اقوام متحدہ کے بینر تلے قیام امن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہم نے اس عظیم مقصد کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، پاکستان کانگو کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے اور ہم علاقائی امن کے لیے کانگو کے کردار کو سراہتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بدھ کو یہاں جی ایچ کیو میں کانگو کی ٹیریسٹریل آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تربیت اور سیکیورٹی سمیت عسکری تعاون کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران آرمی چیف نے زور دے کر کہا کہ پاک فوج اقوام متحدہ (یو این) کے بینر تلے قیام امن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہم نے اس عظیم مقصد کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کانگو کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے اور ہم علاقائی امن کے لیے کانگو کے کردار کو سراہتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*