تازہ ترین

پاک سری لنکا سیریز، کرکٹ دیوانوں کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

کراچی(این این آئی)پاکستان اور سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت یوم عاشور کے بعد شروع ہوگی جس کے لیے پہلے مرحلے میں آن لائن اور پھر نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے ، وی وی آئی پی انکلوڑر کی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔پاک سری لنکا سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی، سری لنکن ٹیم کراچی میں تین ون ڈے اور لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔کراچی میں 3 ون ڈے میچز 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول ہیں جبکہ لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو میچ کھیلے جائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*