تازہ ترین

پاک بھارت فوجی تصادم دنیا کیلئے تباہی ہو گا‘ یو این سیکرٹری جنرل

نیویارک (م ڈ)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہےکہ دونوں ممالک مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کریں۔یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہے، پاک بھارت فوجی تصادم نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا کے لیے تباہی ہو گا۔انتونیو گوٹریس نے پاکستان ا ور بھار ت کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ثالث کا کردارادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔خیال رہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سب سے بڑی وجہ ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے لیکن بھارت اس کے لیے تیار نہیں ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہےکہ دونوں ممالک مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کریں۔یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہے، پاک بھارت فوجی تصادم نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا کے لیے تباہی ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*