تازہ ترین

پاک افواج نے جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا، شیخ رشید

اسلام آباد/وانا (آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے افواج پاکستان کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک افواج نے جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا، پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت کے لئے امیگریشن کو آسان بنایا جائیگا،جرگے کی روایت کا حامی ہوں،اس علاقے میں اپنی روایات کے مطابق قوانین کا نفاذ ہونا چاہیے ،جرگہ ایک بہترین متبادل نظام انصاف ہے،اسے علاقے میں مروج ہونا چاہئے ، جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے،علاقے کو مزید ترقی دینے کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے ،فاٹا کو خیبر پختونخواہ کے ساتھ ضم کرنے کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے ،پسماندہ علاقوں کو زیادہ وسائل فراہم کرینگے۔ وہ جمعہ کوساﺅتھ وزیرستان سکاوٹس کیمپ میں جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کررہے تھے ۔آئی جی ایف سی کے پی ساتھ میجر جنرل محمد عمر بشیر بھی جرگے میں موجود تھے ۔عمائدین نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔روائتی پگڑی پیش کی۔عمائدین نے اپنے خطاب میں افواج پاکستان کو قیام امن اور علاقائی ترقی کے حوالے سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ عمائدین نے وزیر داخلہ کو علاقائی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ان کے حل کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک افواج نے جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا۔ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قبائلی عوام کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا اورافواج پاکستان سے ملکر علاقے میں پائیدار امن اور ترقی میں کردار ادا کرنے پر عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آپ پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔آپ ایک بہادر اور غیور قوم کے لیڈران ہیں۔پاکستان دشمنوں کو مٹانے میں آپ کا کردار قابل فخر ہے۔پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت کے لئے امیگریشن کو آسان بنایا جائیگا۔ جرگے کی روایت کا حامی ہوں۔اس علاقے کو اپنی روایات کے مطابق قوانین کا نفاذ ہونا چاہیے۔ جرگہ ایک بہترین متبادل نظام انصاف ہے۔اسے علاقے میں مروج ہونا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ساوتھ وزیرستان میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے۔ علاقے کو مزید ترقی دینے کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ فاٹا کو خیبر پختونخواہ کے ساتھ ضم کرنے کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ پسماندہ علاقوں کو زیادہ وسائل فراہم کرینگے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ بذریعہ خصوصی ہیلی کاپٹر وانا(جنوبی وزیرستان)پہنچے تواس دوران انہوں نے آئی جی ایف سی کے پی ساﺅتھ ہیڈکوارٹرز وانا کا دورہ کیا اورآئی جی ایف سی کے پی ساتھ میجر جنرل محمد عمر بشیرنے انہیں ہیڈ کوارٹرز آمد پر خوش آمدید کہا۔وزیر داخلہ نے اس دوران یادگار شہداء پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔آئی جی ایف سی کے پی (ساﺅتھ )نے وزیر داخلہ کو وزیرستان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی ۔وزیر داخلہ نے ایف سی ہیڈ کورٹرزز میں یاد گاری پودا لگایا اور وزٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*