پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

FO-spokesperson-Zahid-Hafeez-Chaudhri

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے کابل یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی گھنانا فعل قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی گھنانا فعل ہے۔زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں افغان عوام کےساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کابل یونیورسٹی حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*