تازہ ترین

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔سیکرٹری پی ایچ ایچ ایف آصف باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیف آف نیول ہاکی ہاکی ٹورنامنٹ اکیس ستمبر سے کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔اس کے بعد تیس ستمبر سے خیبر پختونخوا ہاکی لیگ شروع ہورہی ہے۔اس لیے رواں ماہ فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوں گے.سینٹرل کنٹریکٹ لینے والے بارہ کھلاڑیوں کو دوسرے ماہ بھی معاوضہ ملے گا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کے مطابق ہاکی ایونٹس کے بعد اکتوبر میں فنٹس ٹیسٹ کے لیے لڑکوں کو بلایا جائے گا۔کوویڈ صورتحال بہتر ہونے پر انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاریوں کے لیے سینئر اور جونئیر ٹیموں کے کیمپ بھی اکتوبر میں پلان کررہے ہیں۔دسمبر میں جونئیر ہاکی ورلڈکپ ہونا ہے۔ اس کے بعد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی شیڈول ہے، ان دونوں ایونٹس کی ری کنفرمیشن ہونے پر ہی کیمپ لگانے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*