تازہ ترین

پاکستان کی زمبابوے کو پہلے ٹی20 میں شکست ، سیریز میں ،0-1 ،کی برتری

ہرارے (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے محمد رضوان اور باو¿لرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو پہلے ٹی20 میچ میں 11رنز سے شکست دےکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی،پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 138 رنز بناسکی،محمد رضوان کو فتح گر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے ہیرو اور کپتان بابراعظم صرف دو رنز بنا کر چلتے بنے۔فخر زمان نے 13 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 34 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس کے بعد میڈھویرے کا شکار بن کر وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور پانچ رنز بنانے کے بعد میڈھویرے کی دوسری وکٹ بن گئے۔دانش عزیز اور رضوان کے باعث وکٹیں گرنے کا سلسلے کچھ دیر کے لیے تھام گیا اور چوتھی وکٹ کے لیے 34 رنز کی ساجھے داری قائم کی جس کے بعد دانش کی 15 رنز کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔حیدر علی کا بلا اس مرتبہ بھی خاموش رہا اور وہ صرف پانچ رنز بنا سکے جبکہ آل راو¿نڈرز فہیم اشرف اور محمد نواز کی اننگز بالترتیب ایک اور 9 رنز تک محدود رہی۔دوسرے اینڈ سے مایوسی کے ساتھ ساتھیوں کی یکے بعد دیگرے پویلین واپسی کا منظر دیکھنے والے محمد رضوان نے ایک اور نصف سنچری مکمل کی۔ایک موقع پر پاکستان کی ٹیم نے 18 اوورز میں 124 رنز بنائے تھے لیکن آخری دو اوورز میں وکٹ کیپر بلے باز نے جارحانہ بیٹنگ کر کے پاکستان کو قدرے معقول مجموعے تک رسائی دلائی اور بالآخر یہی رنز میچ میں اصل فرق ثابت ہوئے۔پاکستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، رضوان نے 61 گیندوں ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور آو¿ٹ نہیں ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے میڈھویرے اور لیوک جونگوے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے زمبابوے کو 21 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس موقع پر محمد حسنین نے پاکستان کو یکے بعد دیگرے دو کامیابی دلا کر میڈھویرے اور تدیوناشے مرومانی کو چلتا کردیا۔دو وکٹیں گرنے کے بعد تناشے کمن ہکموے کا ساتھ دینے کریگ ارون آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 56 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*