تازہ ترین

پاکستان کی ترقی اور چینی شہریوں کی حفاظت ہمارے مشترکہ مفادات ہیں ،شیخ رشید

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ،چینی سفیر نونگ رونگ نے فارن نیشلز سکیورٹی سیل نیشنل ایکشن پلان سیکرٹریٹ آئے ،وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے چینی سفیراور انکی ٹیم کا نیشنل ایکشن پلان سیکرٹریٹ آمدپراستقبال کیا۔چینی سفیر کو حکومت کی طرف سے چینی شہریوں کو دی جانے والی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔چینی سفیر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کیطرف سے سکیورٹی سے متعلق اٹھائے گئے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور چینی شہریوں کی حفاظت ہمارے مشترکہ مفادات ہیں ،پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعاون، عزم اوراعتماد سے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔ اعلامیہ کے مطابق باہمی روابط سے پاک چین دوستی مضبوط ہوگی، خطے میں مزید خوشحالی، سرمایہ کاری اور ترقی آئے گی،پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور جاری منصوبوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا، پاک چین دوستی نے ہر دہائی بدلتے بین الاقوامی منظر نامے کی آزمائش کا مقابلہ کیا ہے – وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کامظہرہے،چیلنجز کے باوجود گیم چینجر سی پیک منصوبہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے،دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ملک میں محفوظ ماحول ضروری ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی میکانزم کی بہتر نگرانی اورعمل درآمدکو یقینی بنایا جارہاہے،غیر ملکیوں کی حفاظت کے لئے فارن نیشنلز سکیورٹی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،سکیورٹی کی صورتحال کا مسلسل جائیزہ لینے کیلئے ایپکس کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق اپیکس کمیٹیوں کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنا جارہاہے۔اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی کامیابی کے لئے چینی باشندوں کی حفاظت ناگزیرہے،وزیراعظم پاکستان اور چینی صدرکے درمیان حالیہ بات چیت میں بھی اس پہلو پر زور دیا گیا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین ترقی کے مزید منصوبے پاکستان لائیگا-پاکستان کی تیز ترقی کے خواہشمند ہیں،فارن نیشنلز سکیورٹی سیل کا قیام چینی منصوبوں اور شہر یوں کی حفاظت کے لئے بہت احسن قدم ہے،چینی سفارت خانے اور سکیورٹی سیل کے درمیان روابط بڑھنے سے مشترکہ مقاصد حاصل کرنے میں بہت آسانی ہوگی۔بریفنگ میں سیکرٹری وزارت داخلہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*