تازہ ترین

پاکستان کپ ،قومی بلے بازرننگ بھول گئے

فیصل آباد(سپورٹس نیوز) پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں رن آوٹس کی بھرمار رہی جب کہ مجموعی طور پر 20بیٹسمین وکٹوں کی درمیان دوڑتے ہوئے بروقت کریز تک پہنچنے میں ناکام رہے۔فیڈرل ایریاز کی ٹائٹل فتح پر ختم ہونے والے پاکستان کپ میں معمول سے زیادہ رن آٹ دیکھنے میں آئے، فیصل آباد میں ہونے والے ایونٹ کی پہلی وکٹ ہی اس انداز میں گری، بلوچستان کے اوپنر نوید ملک 9 اور احمد شہزاد95رنز بناکر فیلڈرز کی مستعدی کے سامنے بے بس ہوگئے،جوابی اننگز میں پنجاب کے زین عباس (47) نے بھی اسی انداز میں وکٹ گنوائی۔دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا کے اوپنر خرم منظور60پر رخصت ہو گئے،اسی اننگز میں آخری 2 بیٹسمین ثمین گل(6) اور صدف حسین(1) بھی رن آٹ ہوئے،تیسرے میچ میں افتخار احمد سنچری مکمل کرتے ہی ساتھی بیٹسمین کے ساتھ غلط فہمی کا شکار ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*